ہواوے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار

ہواوے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے تیار


ایپل کی 15 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ اور شیاؤمی کے 80 واٹ وائرلیس چارجر کے بعد اب چینی ٹیک جائنٹ ہواوے بھی وائرلیس چارجنگ سسٹم لانے کے لیے تیار ہے۔

ہواوے نے ‘وائرلیس چارجنگ سسٹم’ کی نئی ٹیکنالوجی کے لیے پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جو وسیع ٹرانسمیشن کی رینج کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پبلیکیشن نمبر CN112564295A کا پیٹنٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے۔

اس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی کے لیے دو ایسے کوائلز درکار ہوتے ہیں جنہیں ایک دوسرے کی مخالف سمت رکھا جائے گا اور دونوں کے مابین فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہوگا۔

اس پیٹنٹ وائرلیس سسٹم کے ذریعے ہواوے چارجنگ کے فاصلے کو بڑھا سکتا ہے جو بالخصوص پہنی جانے والی ڈیوائسز جیسا کہ اسمارٹ بریسلیٹس اور واچز کے لیے زیادہ موزوں ہوگا۔

حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا تھا کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے ان کی پیٹنٹ فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی رائیلٹی وصول کرے گی۔

کمپنی نے اپنے شینزن ہیڈکوارٹرز سے آئی پی پر وائٹ پیپر جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ انوویشن میں مستحکم سرمایہ کاری کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی پیٹنٹ ہولڈر کمپنی بن گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں