اسلام آباد:
حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کیلیے قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کرلیا۔
حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا جب کہ وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک بل کابینہ سے بھی منظور کرلیا ہے۔
ایکٹ آف پارلیمنٹ کیلیے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کوطلب کیا ہے۔