ایم ایم عالم کی 8ویں برسی پر پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت

ایم ایم عالم کی 8ویں برسی پر پاک فضائیہ کا خراجِ عقیدت


پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک -بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم (مرحوم) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے کا شاندار کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز نے اپنے F-86 طیارے میں پرواز کرتے ہوئے 5 بھارتی لڑاکا طیاروں کو ایک دن میں تباہ کیا تھا۔

ایم ایم عالم نے 11 روزہ جنگ میں مجموعی 9 بھارتی طیاروں کو تباہ کیا تھا جو آج تک ناقابلِ شکست ریکارڈ ہے۔

ایم ایم عالم (محمد محمود عالم) 6 جولائی 1935 کو کولکتہ میں پیدا ہوئے تھے۔

ایم ایم عالم کی ان بہادرانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے نوازا تھا۔

محمد محمود عالم 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔

وہ طویل عرصے تک پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 18مارچ 2013 کو پی این ایس شفا کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں