ویرات کوہلی سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی کپتان بن گئے


احمد آباد: 

ویرات کوہلی سب سے زیادہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بھارتی کپتان بن گئے۔

انگلینڈ سے پہلے ٹی 20 میں بھی کوہلی کو کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا،یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 14 واں موقع تھا جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے،اس طرح انھوں نے سارو گنگولی کا منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

یاد رہے کہ کوہلی کو انگلینڈ سے چوتھے ٹیسٹ میں بھی کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں ملا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں