ڈیلس میں پاکستانی قونصلیٹ پاکستان سوسائیٹی کے اشتراک سے کل 13 مارچ کو ویزہ کیمپ منعقد ہوگا۔


ڈیلس میں پاکستانی قونصلیٹ پاکستان سوسائیٹی کے اشتراک سے کل  13 مارچ کو ویزہ کیمپمنعقد ہوگا۔

ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ نمائیندہ جنگ) پاکستانی قونصلیٹ ہیوسٹن نے پاکستان سوسائٹیآف نارتھ ٹیکساس کے تعاون سے ایک روزہ ویزا کیمپ مورخہ 13 مارچ  کو یہاں ٹیکساس کنگارونگ میں لگانے کا اعلان کیا ہے پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک کا کہناہے کہ ویزا کیمپ کے لگانے کا مقصد ڈیلس اور گردونواح کے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کو ان کیدہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کنگ ارونگ 3435 بیلڈ لائین روڈ ارونگٹیکساس  75062 میں  13 مارچ بروز ہفتہ ویزا کیمپ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک لگایا جائیگاجس میں پاکستان کے لیے ویزہ بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کا اجراء پاور آف اٹارنی کی تصدیقجبکہ پاکستانی شہریت چھوڑنے والے افراد بھی یہاں  درخواست دے سکتے  ہیں

پاکستانسوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدر عابد ملک نے پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہبرائے مہربانی اپنے ہمراہ شناختی کارڈ اور پر کردہ فارم ساتھ لائیں جوکہ قونصلیٹ  کی ویبسائٹ پر بھی موجود ہیں اور وہاں سے ڈاؤن لوڈ کیئے جاسکتے ہیں  انھوں نے بتایا کہ اورسیزپاکستانی کارڈ  اور پاکستانی پاسپورٹ کے اجراء کی درخواستیں اس ویزہ کیمپ میں وصول نہیںکی جائیگی اس سلسلے میں درخواست گزار ہیوسٹن میں متعین قونصلیٹ آفیس جاکر استفادہحاصل کرسکتے ہیں جبکہ قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی اسکے لیئے آن لائن درخواستیں جمعکرائی جا سکتی ہیں عابد ملک نے کمیونٹی کے آنے والے افراد سے گذارش کی ہے کہ وہ کرونا کےباعث آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ چہرہ پر ماسک  پہن کر آئیں اور سوشل ڈیسٹینسکی پابندی کریں


اپنا تبصرہ لکھیں