چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی گاڑی خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقے رشکئی قریب حادثے کا شکار ہوئی تاہم وہ محفوظ رہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کے جسٹس یحیٰ آفریدی کے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جار ہے تھے کہ ان کی گاڑی رشکئی کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تاہم چیف جسٹس گلزار احمد حادثے میں محفوظ رہے۔