مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، عوام کی دسترس سے باہر


 کراچی:

مرغی کی قیمت میں مسلسل ہوش ربا اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث مہنگائی سے ستائے ہوئے شہری گائے کے گوشت کی خریداری پر مجبور ہوگئے۔شہر قائد میں مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور دھچکا۔ مرغی کا گوشت 460 روپے کلو تک پہنچ کر عوام کی دسترس سے باہر ہوگیا۔

کمشنر کراچی کی جارہ کردہ پرائس لسٹ کے مطابق شہر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر ہونے کے باجود  تاہم شہر بھر میں مرغی کا گوشت460 سے 480 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

ادھر مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمرز کی جانب سے سپلائی کم ہونے کی وجہ سے قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہماری روزانہ کی سیل بھی 50 فیصد تک کم ہوگئی ہے اور شہر میں متعدد عارضی دکانیں اور اسٹال بند ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب شہر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود کنٹرولر جنرل آف پرائس کمشنر کراچی اور سندھ حکومت کا محکمہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز لاتعلق بنا ہوا ہے۔

مرغی کی قیمتیں آسمان سے بات کررہی ہیں تو گائے کا ہڈی والا گوشت بھی 300 روپے اور بغیر ہڈی والا 480 سے 500 روپے میں فروخت ہورہا ہے، دالیں بھی قوت خرید سے باہر ہورہی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں