1 چکن بریسٹ آدھا کلو2 نمک حسب ذائقہ3 پسا ہوا لہسن ایک کھانے کے چمچ4 میدہ تین چوتھائی پیالی5 کارن فلار آدھی پیالی6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ7 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ8 سویا ساس دو کھانے کے چمچ9 میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ10 بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ11 کوکنگ آئل حسب ضرورت
Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب
- 1چکن بریسٹ کو اسٹرپس میں کاٹ لیں ،پھر ایک پیالے میں نمک لہسن ،لال مرچ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور چکن اسٹرپس کو اس سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
- 2گہرے پیالے میں میدہ ،کارن فلار ،نمک،کالی مرچ ،میٹھا سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے تین سے چار منٹ پھینٹیں ۔
- 3پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے ٹھنڈا یخ پانی ڈالتے ہوئے پھینٹ لیں۔
- 4کڑاہی میں ڈیپ فرائینگ کے لئے کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں۔
- 5ایک ایک کرکے چکن اسٹرپس کو تیار کئے ہوئے آمیزے میں ڈپ کرکے ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔