پاکستانی فِن ٹیک پے پرو کو یو ایس ایڈ کی طرف سے 70 لاکھ سے زائد کے فنڈز موصول


کاروبار سے کاروبار (بی ٹو بی) اور کاروبار سے صارفین (بی ٹو سی) کی ادائیگیوں پر مرکوز فن ٹیک (مالیاتی ٹیکنالوجی) اسٹارٹ اپ پے پرو نے اعلان کیا ہے کہ اسے امریکی امداد، یو ایس ایڈ سمال اور میڈیم انٹرپرائز ایکٹیویٹی (ایس ایم ای اے) سے 74 ملین روپے کی گرانٹ ملی ہے۔

پے پرو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس گرانٹ کا مقصد مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل بنانے میں مدد کرنا ہے جو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عمل شروع کرنا چاہتے ہیں۔

فن ٹیک جو 2019 میں شروع کیا گیا تھا جس نے ‘اس وقت تک تقریبا 70 ہزار ٹرانزیکشنز کی ہیں جس کی مالیت ایک ارب سے زائد ہے، 430 سے زائد تاجر اس سروسز کے ذریعے ادائیگی قبول کی ہے اور 25 سے زائد مالیاتی اداروں کی مارکیٹ تک رسائی ہے’۔

گرانٹ پے پرو کو ایم ایس ایم ایز کے لیے مربوط ڈیجیٹل کامرس سلوشنز کے ساتھ اپنا مارکیٹ پلیٹ فارم مزید تیار کرنے کی اجازت دے گی۔

اس پلیٹ فارم میں صارفین کے لیے ایک مرچنٹ پورٹل اور ایک موبائل والٹ بھی شامل کیا جائے گا جس کی مدد سے وہ اپنے مالی معاملات کا بہتر انتظام کرسکیں گے، جس کے نتیجے میں ہموار لین دین ہوگا۔

فن ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی جنجوعہ نے اس گرانٹ کو ‘ان کوششوں اور اس صلاحیت کا عہد نامہ قرار دیا ہے جو تنظیم نے اپنے قیام سے ہی دکھائی ہے’۔

پریس ریلیز میں ان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ‘یہ ملک کے اندر ڈیجیٹل مالی اسٹرکچرل ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے ہمارے مشن کو جاری رکھنے کے ہمارے اعتماد کو تقویت بخشتا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل فنانس کو ترقی پسند معیشتوں کا سنگ بنیاد بن گیا ہے۔

انہوں نے پائیدار لین دین کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر کورونا وائرس کے وبائی امراض کے دوران۔

سی ای او نے بتایا کہ ‘جب پاکستان میں صارفین نئے معمول کو قبول کرنا شروع کردیں گے تو پے پرو انہیں مختلف قسم کے مالی لین دین انجام دینے کے لیے ضروری ٹولز فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا’۔


اپنا تبصرہ لکھیں