سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزسونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار   200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار   200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1823 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں