ایک مزے دار، لذیذ اور خوش رنگ پکوان جسے چکن اور مسالا جات کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔ شاہی کھانوں میں شامل اس مزے دار ہانڈی کو کسی خاص موقع یا فیملی گیدرنگ میں گرما گرم نان اور چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
اجزاء
-
- بغیر ہڈی کے چکن کی چھوٹی بوٹیاں1 KG ایک کلوگرام
- نمکحسب ذائقہ
- پسی ہوئی سرخ مرچ1 teaspoon ایک چائے کا چمچ
- پسا ہوا زیرہایک چائے کا چمچ
- پسا ہوا دھنیاایک چائے کا چمچ
- ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
- خوردنی تیلایک سے دو کھانے کے چمچ
-
- خوردنی تیلتین سے چار کھانے کے چمچ
- کٹی ہوئی پیازایک سے دو عدد
- کاجو کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
- ٹماٹر، کٹے ہوئےایک سے دو عدد
- پانیحسب ضرورت
- کریمایک کھانے کا چمچ
- ہری مرچیں، کٹی ہوئیایک سے دو عدد
- کشمیری لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
- نمکحسب ذائقہ
- شاہی زیرہایک چائے کا چمچ
- پسی ہوئی کالی مرچایک چائے کا چمچ
- دہیآدھا کپ
- تازہ دھنیا کٹا ہواسجاوٹ کے لئے حسب ذوق
ترکیب
- میری نیشن کے لیے: ایک درمیانے پیالے میں چکن، نمک، لال مرچ کا پاﺅڈر، پسا ہوا زیرہ، پسا ہوا دھنیا، ادرک کا پیسٹ، لہسن کا پیسٹ اور تیل ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں جب تک وہ ایک نہ ہو جائے۔
- آمیزے کو ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔
- مسالے کے لیے: کڑاہی میں تیل گرم کرلیں، اب اس میں مسالے والی چکن ڈال کر فرائی کرلیں۔
- اب چکن کو الگ کرکے اس کا مسالہ استعمال کر لیں۔
- مسالے میں کٹے ہوئے پیاز اور کاجو ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکا لیں۔
- اب کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلا لیں۔
- اب اس میں ذرا سا پانی اور کریم ڈال کر ہلا لیں۔
- اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، کشمیری لال مرچ، نمک، شاہی زیرہ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلائیں۔
- اب اس میں دہی ڈال کر ہلائیں اور آٹھ منٹ تک پکنے دیں۔
- اب اس میں پکا ہوا چکن ڈال کر ہلائیں اور ڈھکن ڈھانک کر پانچ سے آٹھ منٹ تک پکنے دیں۔
- اب اس پر ہرا دھنیا ڈال دیں۔
- مزے دار شاہی ہانڈی تیار ہے۔