یوٹیوب کی نئی’کلپس‘سروس سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ممکن


کیلیفورنیا: 

اگرچہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے متاثرہوکرمختصر ویڈیو بنانے کی ایک سہولت ’شارٹس‘ گزشتہ برس پیش کردی تھی لیکن اب اس نے ’کلپس‘ کے نام سے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت لائیو اسٹریمنگ یا طویل ویڈیو میں سے 5 تا 60 سیکنڈ کی ویڈیو کاٹ کر بھیجی جاسکتی ہیں۔اگرچہ یہ سہولت بی ٹا ورژن میں ہے اور بعض صارفین کو ہی پیش کی گئی ہے۔ لیکن فی الحال یہ ڈیسک ٹاپ اور اینڈروئڈ ورژن کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ تاہم یوٹٰیوب نے صارفین سے فیڈ بیک اور رائے کی درخواست کی ہے۔

یوٹیوب کی ٹیم نے بھی  کلپس سہولت کی ویڈیواور دیگر تفصیلات شیئر کی ہیں۔ سہولت کے آتے ہی ویڈیو کے ساتھ شیئر بٹن کے برابر میں کلپ کا آئکن نمودار ہوگا ۔ اس کے بعد وڈیو کلپ کا نام رکھیں اور ٹائم اسٹیمپ سے نوٹ کیجئے کہ آپ کو کہاں سے کہاں تک کا کلپ کاٹنا ہے۔ اس کے بعد شیئر کلپ کا بٹن دباتے ہی آپشن کھل جائے گا۔ اس آپشن کی بدولت آپ فیس بک، ٹویٹر، ریڈ اٹ اور دیگر پلیٹ فارم پر فوری بھیجا جاسکے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلپ ایک مختلف ویب ایڈریس یعنی یو آر ایل کے ساتھ بنے گا اور وہی دنیا بھر میں شیئر کیا جاسکے گا۔ اس طرح کہیں سے بھی اس کلپ کا ایڈریس کاپی اور پیسٹ کیا جاسکے گا۔ اسی طرح کلپ کو فوری طور پر شیئر یا ڈیلیٹ بھی کرنا ممکن ہوگا۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ کی ویڈیو کماؤ پوت ہے تو یہ کلپ بھی مونیٹائزیشن میں شامل ہوکر آپ کے لیے رقم کمانے کا ذریعہ بنے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں