رواں مالی سال 3.59 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے اتار دیے،اسٹیٹ بینک


اسلام آباد: 

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.593ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے اتار دیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020کے دوران قرضوں کے اصل زر کی مد میں 2.934 ارب، سود کی مد میں 659 ملین ڈالر ادا کیے گئے،مالی سال  2019.20 میں 11.345 ارب ڈالر قرضوں کا اصل زر جبکہ 3.233 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کیے گئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں