ٹی ٹین کرکٹ لیگ کل شروع ہوگی اور 6 فروری تک جاری رہے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ٹین کرکٹ لیگ کل سے ابوظہبی میں شروع ہورہی ہے، 6 فروری تک جاری رہنے والی لیگ میں 8 فرنچائز ٹیمیں 29 میچز کھیلیں گی ۔
شیخ زیڈ اسٹیڈیم میں پہلے روز 3 میچز ہوں گے، پہلے مرحلےمیں 31 جنوری تک ہر ٹیم اپنے گروپ میں دوسری ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی، یکم فروری سے 4 فروری تک گروپ اے کی ٹیمیں گروپ بی کی تمام ٹیموں سے ایک کراس ایک میچ کھیلیں گی، اور اس کے بعد 5 اور 6 فروری کو پلے آف اور فائنل ہوگا۔
ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں کرس گیل، بین ڈنک، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ،محمد عامر، شرجیل خان ، محمد نبی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویز، ایلیکس ہیلز، پولارڈ بھی اپنے اپنے جوہر دکھائیں گے۔