کریلا قیمہ


گوشت اور سبزیوں کو ملا کر پکائے جانے والے پکوانوں میں مقبول ترین کریلا قیمہ ہر گھر میں ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں شامل تیکھے مسالے اس پکوان کو منفرد اور لاجواب ذائقے سے بھرپور بناتے ہیں۔ اس پر چھڑکے گئے دھنیے اور ہری مرچوں سے اس کے مزے میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اسے چپاتی یا گھر کی روٹی کے ساتھ کھائیں اور مزے اُڑائیں۔

 اجزاء

    • تیلتین سے چار کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئیدو سے تین عدد
    • کالی مرچ پسی ہوئیٓآدھا چائے کا چمچ
    • لونگآدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی½ teaspoon آدھا چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • گائے کے گوشت کا قیمہآدھا کلو گرام
    • ٹماٹر کا پیسٹایک کپ
    • ٹماٹر کا گوداایک کپ
    • کریلے کٹے ہوئےدوسے تین عدد
    • پانیحسبِ ضرورت
    • دھنیا، کٹا ہواسجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیسجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔۔پھر اس میں پیاز ڈالیں اور اسے ہلکا برائون کرلیں۔۔
  • اب اس میں لونگ، کالی مرچ، زیرہ پائوڈر،دھنیا پائوڈر اور لال مرچ پائوڈر شامل کریں اور دو منٹ کے لیے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں ہلدی پائوڈر اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں قیمہ شامل کریں اور پانچ سے چھ منٹ تک اچھی طرح پکائیں
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح ملالیں۔ پھر ٹماٹر کا گودا شامل کریں اور چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں کریلے شامل کریں اور اچھی طرح چمچ چلائیں۔پانی شامل کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیےدم پر رکھ دیں
  • اب اس پر دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک کر پیش کریں۔
  • لاجواب قیمہ کریلے تیار ہیں۔ نیچے دیے گئے خانے میں اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں

اپنا تبصرہ لکھیں