روایتی سمندری کھانوں میں جدت کی جانب ایک اور قدم، تیز مسالوں میں پکے جھینگے ایک لاجواب پکوان جسے ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب، چاولوں کے ساتھ کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
اجزاء
-
- تیلدو سے تین کھانے کے چمچ
-
- ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
-
- کیچپایک کھانے کا چمچ
-
- سرکہایک کھانے کا چمچ
-
- سویا ساسایک کھانے کا چمچ
-
- اوئسٹرساسایک کھانے کا چمچ
-
- ہاٹ ساسایک کھانے کا چمچ
-
- کالی مرچایک کھانے کا چمچ
-
- نمکحسبِ ذائقہ
-
- جھینگےچار سو گرام
-
- ہری پیازایک عدد
-
- پیازایک سے دو عدد
-
- ہری مرچیںایک سے دو عدد
-
- لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
-
- ادرکایک عدد
-
- لال مرچ پسی ہوئیایک کھانے کا چمچ
-
- دھنیاسجاوٹ کے لئے
ترکیب
- سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں ادرک کا پیست ڈال کر بھونیں پھر اس میں کیچپ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں سرکہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں سویا ساس اور ہاٹ ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں پھر اس میں چھلے ہوئے جھینگے ڈال کر دو منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں کٹی ہوئی سبز پیاز، کٹی ہوئی عام پیاز اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
- اب اس میں لیموں کا رس اور ادرک ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
- اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
- مزیدار ادرک جھینگا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔