لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرنے اپنے بیان میں کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 180روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں692 روپے اضافہ ہوگیا۔
عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر 1553 کی بجائے 1733 میں دستیاب ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیکسزکا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری گیس سپلائی بندکردیں گے۔