ملک میں ایک سال کے دوران 11 کھرب 15 ارب روپے سے زائد کی اسمگلنگ ہوئی ہے۔
رواں سال موبائل فونز کی اسمگلنگ کا حجم 3 کھرب 85 ارب روپے سے زائد رہا جب کہ ڈیزل کی اسمگلنگ کا حجم 3 کھرب 21 کروڑ روپے رہا۔
رواں سال گاڑیوں کی اسمگلنگ کا حجم 57 ارب سے زائد جب کہ ٹائرز کی اسمگلنگ 38 ارب سے زائد رہی۔
علاوہ ازیں رواں سال فیبرک کی اسمگلنگ کا حجم 88 ارب سے زائد، ادویات کی اسمگلنگ کا حجم 3658 ارب روپے سے زائدرہا۔
محصولات میں 5 کھرب 57 ارب روپےکا نقصان بھی ہوا، مال کس نے بنایا؟ اس بارے میں کچھ نہیں پتا چلا۔