روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب


 کراچی: 

گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔

کرسمس کی تعطیلات اور برطانیہ ودیگر یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے باعث گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا جبکہ نئے کیلنڈر سال کی آمد کے باعث رواں ہفتے کے دوران بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاٹن مارکیٹوں میں جمود طاری رہنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل ملوں کے پاس ریکارڈ برآمدی آرڈرز ہونے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان سامنے آیا تھا اور روئی کی قیمتیں دس ہزار500روپے فی من تک پہنچ گئی تھیں ،پاکستان میں روئی کی قیمتیں 250روپے فی من کمی سے 10ہزار250روپے فی من تک گر گئیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں