اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم 200 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں، ان کی جانب سے مرکزی بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ارسال کردہ رقوم کل ماشاءاللہ 200 ملین ڈالر سے تجاوزکرگئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلِ زر میں تیزی آرہی ہے، پہلے 100 ملین ڈالر 76جب کہ اگلے 100ملین ڈالر محض 28روز میں وطن پہنچے۔