سندھ میں آج اور جمعہ کو سی این جی بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سندھ میں آج اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ اور بلوچستان میں سردی شروع ہوتے ہی سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے نیا گیس شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے مطابق سی این جی ہفتے اور پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔