فواد عالم اور روحیل نذیر کی سنچریاں، پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی


پاکستان شاہینز  نے واحد چار روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے کو 89  رنز سے ہرادیا۔

وانگرے میں کھیلے گئے میچ میں 298 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔عماد بٹ اور نسیم شاہ  نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاسر شاہ نے دو سہیل خان اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیتھن اسمتھ نے 45 رنز بنائے ۔کپتان مائیکل بریسویل اور جو کارٹر  نے 30, 30 سکور کیا۔

پہلی اننگز میں پاکستان شاہینز کے 194 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم  226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی ۔دوسری اننگز میں فواد عالم اور کپتان روحیل نذیر کی سنچریوں کی بدولت پاکستان شاہینز نے  329 رنز بنائے تھے۔ فواد عالم کا کہنا تھا کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے پہلے اس اننگز سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔کوشش یوگی ٹیسٹ میچوں میں بھی ایسی کارکردگی دکھاکر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں۔


اپنا تبصرہ لکھیں