tax
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کورونا کے باعث ٹیکس دہندگان کا الیکٹرانیکلی آڈٹ کا نظام متعارف کروادیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے ای آڈٹ سسٹم متعارف کروایا گیاہے۔
واضح رہے کہ اس نظام کے تحت ٹیکس دہندگان کا وڈیو لنک کے ذریعے آڈٹ کیا جائے گا۔ ٹیکس دہندگان کو خود یا وکلاء کے ذریعے فیزیکلی پیش نہیں ہونا پڑے گا۔