رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ دنیا میں سستا ترین تیل مل رہا تھا لیکن پاکستان محروم رہا۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے 3 ڈالر 70 سینٹ تک کی پیشکش نہیں لی اب کمپنی سے 19ڈالر کی بِڈ لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر چینی کی قیمت بڑھوائی، ویراعلیٰ عثمان بزدار نے آٹا اسمگل کرایا،جنوری میں ایل این جی کی تاریخی قلت کا اندیشہ ہے۔