مشفیق اپنے ہی ساتھی کرکٹرپر بھڑک اٹھے، گیند مارنے کا اشارہ


ڈھاکا: 

ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ کے دوران بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم اپنے ہی ساتھی کھلاڑی پر بھڑک اٹھے اور ان کو گیند مارنے کا اشارہ بھی کیا۔

ڈھاکا کے کپتان مشفیق ٹیم میٹ نسیم احمد پر 2 مرتبہ برہم ہوئے، ایک بار جب لیفٹ آرم اسپنر کو حریف سائیڈ بریشل کے بیٹسمین عفیف حسین نے چھکا جڑا اور اگلی گیند پر سنگل لیا، گیند کو روکنے کیلیے مشفیق اور نسیم دونوں ہی دوڑے اور آپس میں ٹکرا گئے۔ تب مشفیق نے غصے میں آکر اپنے سے لمبے بولر کو مکا جڑنے کا اشارہ کیا۔

دوسرا واقعہ 17 ویں اوور میں ہوا جب شفیق کی گیند پر عفیف کی ٹاپ ایج پر نسیم شارٹ فائن لیگ پوزیشن سے کیچ تھامنے کیلیے دوڑے دوسری جانب مشفیق بھی بھاگے اور ان کو دور رہنے کا اشارہ کیا مگر وہ اسی سمت دوڑتے گئے۔

اگرچہ وہ اس بار مشفیق سے ٹکرائے نہیں جنھوں نے کیچ تو تھام لیا مگر غصے میں گیند ان کو مارنے کا اشارہ کیا، ان کے غصے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں