کراچی: سندھ میں ماہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار اضافی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
محکمہ صحت کے مطابق نومبر میں کورونا کے 28 ہزار 535 رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اکتوبرمیں 6 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق نومبر میں 331 اور اکتوبر میں 128 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے اور اس طرح اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں 150 فیصداضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی شرح بھی 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جا پہنچی ہے، ماہ اکتوبر میں کورونا وائرس کی شرح 3.72 فیصد رہی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8205 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 4810 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 51654 ہے۔