لاہور:
فیڈمک آفس میں 2 چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے پا گیا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی موجودگی میں فیڈمک آفس میں 2 چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چینی کمپنیاں باہمی اشتراک سے ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پہلا پلانٹ لگائیں گی۔
ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں اس منصوبے میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لگنے سے سمارٹ موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے۔