وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے باوجود آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے جب کہ کوشش کریں گے کہ بجلی کی قیمت کم سے کم بڑھائيں لیکن اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔