t
پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بی آر ٹی بسوں میں سفر کے دوران سیفٹی ماسک نہ پہننے والے 14 مسافروں پر جرمانہ کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں کورونا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اور رنگ روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق بی آر ٹی بسوں میں دوران سفر سیفٹی ماسک نہ پہننے پر 14 سواریوں کو بھی جرمانہ کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بی آر ٹی بسوں اور بازاروں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔