وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے ضرورت پڑی تو تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ ہر صوبے کے اپنے حالات ہیں، اگر ضرورت پڑی تو تعلیمی اداروں سے متعلق اپنا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے پورے ملک میں کورونا پھیل رہا ہے، بچوں کی زندگیوں سے تو نہیں کھیل سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچے وبا پھیلانےکی وجہ بن سکتے ہیں اس لیے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔
شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ جو اسکول آن لائن تعلیم نہیں دے سکتے وہ ہوم ورک دیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ روز ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔