برلن:
16سالہ یوسوفا موکوکو جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔16 ویں سالگرہ کے اگلے ہی روز انھوں نے بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے ہیرتھا کے خلاف میچ کے آخری 5 منٹ فیلڈ میں گزارے، اس مقابلے میں ان کی ٹیم نے 2-5 سے فتح حاصل کی۔ کیمرون میں پیدا ہونے والے یوسوفا نے کلب کی انڈر 19 سائیڈ کی جانب سے اس سیزن میں 4 میچز کے دوران 13 گولز کیے۔