ایمیزون کے ایک سابق انجینئر نے ایسی ایپ بنائی ہے جس کے ذریعے بلی کے منہ سے ادا ہونے والی آوازوں کے معنی جانے جا سکتے ہیں۔
ماہر حیوانیات دعویٰ کرتے ہیں کہ ہر جانور کی اپنی بولی ہوتی ہے جس سے وہ نہ صرف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے رابطے میں بھی رہتے ہیں نیز یہ کہ ہر جانور اور پرندہ ایک ہی طرح کی آواز نکالتا ہے جیسے بلی میاؤں کہتی ہے اور ہر بار یہی کہتی ہے لیکن پر بار اس کا ایک ہی مطلب ہو یہ ضروری نہیں۔
ایپ ڈیولپر ایکویلون کے گروپ ٹیکنیکل پروگرام منیجر جاویئر سانچیز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے اس ایپ کی افادیت بتاتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کا مقصد اسمارٹ-کالر تیار کرنا ہے یعنی بلی میاؤں کہے گی اور اس کے جواب میں ایپ سے انسانی آواز میں اس کا مطلب بتایا جائے گا۔
ایکولون کے گروپ منیجر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کرتی ہے جس میں آوازوں کو ریکارڈ کرنے اور لیبل کرنے کے صلاحیت موجود ہے جب کہ الگ الگ بلیوں کی آوازوں کے لیے مشین۔لرننگ سافٹ ویئر سے ہر بلی کی آواز کو بہتر طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے جس کے لیے ایپ میں ‘مجھے کھانا کھلائیں’، ‘میں ناراض ہوں’ اور ‘ مجھے تنہا چھوڑ دو’ سمیت 13 جملے شامل کیے گئے ہیں۔