ویوو کا اینڈرائیڈ پرر مبنی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف


ویوو نے اپنا اینڈرائیڈ پر مبنی نیا اپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔

چین میں کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران ویوو کا نیا آپریٹنگ سسٹم اوریجن او ایس متعارف کرایا گیا جو فن ٹچ او ایس کی جگہ لے گا۔

فن ٹچ او ایس کے مققابلے میں اوریجن او ایس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں ویجیٹس کو ترجیح دی گئی ہے اور گرڈ جیسا لے آؤٹ دیا گیا ہے۔

یہ ویجیٹس خود کو نوٹیفکیشنز کے ساتھ اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں اور اسے نانو الرٹس کا نام دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘اوریجن او ایس کی بنیاد 3 ستونوں پر کھڑی کی گئی جو اسمارٹ فون صارفین کے مطالبات پر مبنی ہیں یعنی ڈیزائن، اسموتھ نس اور کنویننس’,

بیان میں کہا گیا کہ اوریجن او ایس میں جانے پہچانے فیچرز کو نئے زبردست ڈیزائنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ بہترین اسمارٹ فون تجربہ فراہم کیا جاسکے’۔

اینڈرائیڈ پر مبنی دیگر کمپنیوں کے دیگر تمام اسکن ورژنز کے مقابلے میں ویوو کا فن ٹچ او ایس کافی حد تک ایپل کے آئی او ایس سے ملتا جلتا ہے، یعنی ویسا ہی نوٹیفکیشن ڈیزائن، کلر پیلیٹ وغیرہ۔

اوریجن او ایس میں ٹائل والا ڈیزائن ایپل کے آئی او ایس 14 سے بہت زیادہ مختلف ہے جو ویو کے مطابق ایک چینی ورژن Huarong Dao سے متاثر ہے۔

ویوو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اوریجن او ایس فن ٹچ کے مقابلے میں اسمارٹ فون کے ریسورسز کا کم استعمال کرتا ہے جبکہ ریم کی ضرورت بھی کم کرتا ہے۔

ابھی کمپنی نے یہ اعلان نہیں کیا کہ اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا جس کے بعد ہہی دیگر فیچرز کا درست اندازہ ہوسکے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں