لاہور کے جنرل اسپتال میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔
جیل حکام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر بکتر بند گاڑی میں سی ٹی اسکین کے لیے جنرل اسپتال لائے۔
اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا گزشتہ ٹیسٹوں میں شہبازشریف کی حالت بہتر نہیں آئی تھی۔
انہوں نےکہا کہ شہباز شریف نے اسپتال میں داخل ہونے سے انکار کردیا ہے تاہم انہیں جیل میں صرف فزیو تھراپی کی ضرورت ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان شہباز شریف کو تکلیف پہنچا کر حکومت چلانا چاہتے ہیں، ان کا سارا زور اپوزیشن پر ہے لیکن پی ڈی ایم کے جلسے ہر حال میں ہوں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل سے معمول کے ٹیسٹوں کیلئے جنرل اسپتال لاہور لایا گیا تھا جہاں ان کا ای سی جی، سینے کے ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔