کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم نے رواں برس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جیونیوز کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا تھا جس میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس پرحتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔