سوئٹزر لینڈ اور ناروے میں بینک فراڈ میں ملوث 2 پاکستانیوں کی گرفتاری کیلیے انٹر پول کا پاکستان سے رابطہ


 اسلام آباد: 

 سوئٹزر لینڈ اور ناروے میں 10کروڑ ڈالر سے زائد کے بینک فراڈ میں ملوث دوپاکستانیوں کی گرفتاری کیلیے انٹرپول نے پاکستان سے رابطہ کر لیا۔سوئٹزر لینڈ اور ناروے میں بینک فراڈ میں ملوث 2 پاکستانیوں کی گرفتاری کیلیے انٹر پول کا پاکستان سے رابطہ کیا ہے جب کہ قانونی سقم دور کرنے کیلیے وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو ملزمان سے تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی۔

مرکزی ملزم عمرفاروق ظہور اور اس کے بہنوئی سلیم احمد نے 2004 میں سوئٹزر لینڈ میں 12ملین ڈالر اور ناروے میں 89.2ملین ڈالر بینک فراڈ کیا اور مذکور رقم ترکی اور عرب امارات کے بینکوں میں منتقل کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں