سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آج کل کیا کررہے ہیں؟


لاہور:سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ آج کل اپنا ریسرچ کا کام کررہے ہیں۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں ثاقب نثار  نے کہا کہ میں  آج کل اپنا ریسرچ کا کام کر رہا ہوں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ میں قانون کے بارے میں کتاب لکھنے کا سوچ رہا ہوں، اللہ تعالی چوہدری شجاعت حسین کو صحت عطا فرمائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں