انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی


 کراچی: 

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا ہے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 6 ماہ کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 35 پیسے کی کمی سے 159 روپے 46پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 5مئی 2020 کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 159.65 روپے تھی۔اس طرح سے گزشتہ دو ماہ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مجموعی طورپر  8.97 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 159روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں