سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، بد نصیبی ہے کہ ملک کا وزیراعظم وفاق اور صوبوں میں ٹکراؤ کا ماحول پیدا کررہا ہے۔
پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کو ملک، وفاق اور صوبوں کی پرواہ نہیں، ملک کا وزیر اعظم ملکی معاملات اور معیشت سے ناآشنا ہے، اس کے سر پر صرف انتقام سوار ہے
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آپ نے فوج کو پھر سے سیاست میں ملوث کر دیا ہے۔
اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے واقعے پر وفاقی حکومت جلتی پر تیل کا کام کر رہی ہے، وفاقی حکومت جان بوجھ کر ایسے حالات ملک میں پیدا کررہی ہے جس سے انتشار پیدا ہو۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بروقت مداخلت کرکے معاملے کو سنبھالا اور شفاف انکوائری کا یقین دلایا، سارے معاملے میں وزیر اعظم کہاں غائب ہیں وہ کیوں لا تعلق ہیں؟؟؟