ڈر ہے اکتوبر نومبر میں آلودگی کی وجہ سےکورونا پھر نہ پھیل جائے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین انڈیکس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈر ہے اکتوبر اور نومبر میں آلودگی کی وجہ سےکورونا پھر سے نہ پھیل جائے۔

انہوں نے کہا کہ شاید ہی کسی ملک میں اتنی نعمتیں ہوں جتنی اللہ نےاس ملک کوبخشی ہیں، کراچی ماضی میں کیسا ہوا کرتا تھا، اب گندی کاڈھیر ہے، سمندر میں سارا سیوریج  پھینکا جارہاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پشاور کا پانی لوگ منرل واٹر سمجھ کر پیا کرتے تھے، ملک کاکوئی ایساحصہ نہیں ہےجہاں میں نہیں گیا، بدقسمتی سےپاکستانی عوام کےجذبےسےبھرپورفائدہ نہیں اٹھایا جارہا، ہمارےملک میں بہت بڑی طاقت ہے جس کوہم استعمال نہیں کرتے۔


اپنا تبصرہ لکھیں