ملک میں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق، 659 نئے کیسز رپورٹ


پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ ، پنجاب اور اسلام آباد میں 2، 2 جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

این سی او سی نے بتایا کہ اب تک سندھ میں 2568، پنجاب میں 2283، خیبرپختونخوا میں 1265، اسلام آباد میں 193، بلوچستان میں 146، گلگت میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6621 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 659 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 321877 ہوگئی ہے تاہم کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 9421 رہ گئی ہے۔

دوسری جانب شکر گڑھ میں کورونا ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں