افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اشیا پر اسٹیمپ لازمی برقرار رکھی جائے، ٹائر انڈسٹری


 کراچی: 

 ٹائر بنانے والی صنعت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ افغانستان جانے والی اشیا پر اسٹیمپ کی موجودگی لازمی برقرار رکھی جائے۔

جنرل ٹائر ربڑ کمپنی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ اشیا پر اسٹیمپ نہ لگانے کے عمل سے اسمگلنگ کو فروغ ملتا ہے اور یہ اشیاپاکستان میں پھیل جاتی ہیں۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاپر اسٹیمپ نہ لگانے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ یہ مقامی انڈسٹری کے تباہی کا باعث ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں