رحیم یارخان: خان پور میں 9 سال کے بچے کی کھیتوں سے لاش ملنے کا معاملہ حل ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازم نے بچےکو زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کیا جس کا ملزم پرویزلاشاری نے اعتراف بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزمڈ بنگلہ کےکھیتوں سے 9 سالہ عبداللہ کی لاش ملی تھی جس پر تفتیش کے لیے گھریلو ملازم سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور دورانِ تفتیش گھریلو ملازم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کیا۔
پولیس کےمطابق گرفتارملزم کےخلاف اغوا، زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔