سندھ: رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے اچھی خبر


سندھ میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے موٹر وہیکل ٹیکس آن لائن جمع کرائے جا سکیں گے۔

جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شعیب صدیقی نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے آن لائن موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ بینکنگ، ایزی پیسہ موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کے ذریعے بھی موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرایا جا سکے گا۔

شعیب صدیقی کے مطابق محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ سے پیمنٹ سلپ آئی ڈی بنانے کے بعد آن لائن موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرایا جا سکے گا۔

ڈی جی ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ چند روز میں جاز کیش سے بھی موٹر وہیکل ٹیکس جمع کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اور کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو آن لائن ادائیگی سے بڑی سہولت مل سکے گی۔

شعیب صدیقی کے مطابق آن لائن طریقے سے موٹر وہیکل ٹیکس سے محکمہ ایکسائز کو 20 فیصد زائد وصولیاں متوقع ہیں اور موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرانے کے لیے اب محکمہ ایکسائز کے دفتر آنا ضروری نہیں بلکہ ہفتے کے تمام دن 24 گھنٹے موٹر وہیکل ٹیکس جمع کرائے جا سکیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں