پشاور: کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خیبر میڈیکل کالج 2 ہفتوں کیلئے بند


پشاور: کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث خیبر میڈیکل کالج کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

ڈین خیبر میڈیکل کالج نے کالج کی بندش کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق چیئرمین بورڈ آف گورنرز، محکمہ صحت اور چیئرمین انفیکشن کنٹرول کمیٹی کی مشاورت سے کالج بند کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کالج میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جب کہ شعبہ فارنزک میڈیسن کی خدمات 24 گھنٹے جاری رہیں گی، اسی طرح شعبہ پیتھالوجی کا عملہ بلڈ بینک اور لیبارٹریز میں موجود رہے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں