سابق گورنر سندھ محمد زبیر، نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان مقرر


لاہور: سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں اسپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرمصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں