لاہور:
80سالہ فٹبالر وولونگونگ نے بالآخر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ْ
وولونگونگ آسٹریلیا میں مقیم پیٹر ویبسٹر انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 15سال کی عمر میں فٹبال کھیلنا شروع کیا،1981 میں اپنے بچوں سمیت آسٹریلیا میں رہائش پذیر ہوئے تب بھی شوق اور جوش ٹھنڈا نہیں پڑنے دیا، پیٹر مقامی کلب کے نہ صرف کھلاڑی بلکہ گراؤنڈ مین بھی ہیں۔ ان کی فٹبال کیلیے خدمات کو دیکھتے ہوئے ہر سال پیٹر ویبسٹر ٹورنامنٹ بھی کرایا جاتا ہے۔
گذشتہ روز انھوں نے اپنے کلب کی جانب سے کیریئر کا آخری میچ کھیلا، اس موقع پر انھیں داد دینے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔