پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو اغواء کر کے 8 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے والے بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق اپنے چچا سے تاوان وصول کرنے والے فیصل گجر کو بیرون ملک فرار ہوتے وقت لاہور ائیر پورٹ سےگرفتار کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری محمد عثمان کو فروری میں جناح کالونی میں گھر سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم فیصل نے پاکستانی نژاد چچا کو اغواء کر کے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔