شوہر نے بیوی کو قتل کر کے الزام پڑوسی پر لگا دیا


بہاولپور میں 75 سال کے شوہر نے 70 سال کی بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد 15 پر اطلاع دی اور پڑوسی پر الزام لگا دیا، بیانات میں تضاد پر شوہر سے تفتیش کی تو ملزم نے اقبال جرم کر لیا۔

پولیس کا بتانا ہے ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ پڑوسی سے دشمنی تھی، اس لیے بیوی کو قتل کرکے الزام لگا دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں