پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36468 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 694 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 257 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6457 تک جا پہنچی ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 280 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 135766 ہوگئی ہے جب کہ 2486 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 99128 ہے اور 2230 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 15013 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37617 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2649 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 71 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3662 اور 85 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16440 ہے اور اب تک 181 مریض انتقال کرچکے ہیں۔